سرسی 26 مارچ (ایس او نیوز) تعلقہ کے بنواسی میں ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آکر بائک پر سوار بھائی اور بہن دونوں ہلاک ہوگئے واردات جمعرات کو پیش آئی۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سرسی کی طرف سے آنے والی لاری اچانک کوئی سگنل دئے بغیر کرے کوپا کے قریب ایک موڑ پر مُڑنے کے نتیجے میں مخالف سمت سے آنے والی بائک کو ٹکر مار دی، حادثے میں ونئے شیکھر (20) اور اس کی بہن ویدیا شیکھر (22) بری طرح زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی علاج کے لئے سرسی سرکاری اسپتال لے جایا گیا، یہاں سے ان دونوں کو شدید زخمی حالت میں مینگلور شفٹ کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دونوں نے دم توڑ دیا۔
لاری ڈرائیور پروین بھنڈاری کو لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے کے الزام میں سرسی پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سرکل پولس انسپکٹر پردیپ اور پی ایس آئی مہانتیش نائیک جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے، اس تعلق سے پولس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور مزید چھان بین کررہی ہے۔